(24 نیوز)ملاکنڈ یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ وطالبات کیلئے نیا ڈریس کوڈ جاری کردیا گیا۔
یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام طالبات کیلئے سفید شلوار، سکارف، دوپٹہ اوورآل لازمی قراردیاگیاہے،طالبات سفید شلوارکے ساتھ پسند کے رنگ کی قمیض پہن سکیں گی۔
اعلامیہ کے مطابق طلبا کیلئے مہذب کپڑے اور چسٹ کارڈ لازمی قراردیاگیاہے،تمام طلبا و طالبات پر چسٹ کارڈ لازمی قرارہوگا، تمام شعبہ جات کے سربراہان اورسٹاف کو 14 جون سے ڈریس کوڈ پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، چیف پراکٹر کاکہناہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد خلاف ورزی پر طلبہ و طالبات کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری