حکومتی دعوے اپنی جگہ۔۔تجارتی خسارہ ڈیڑھ سو فیصد بڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان شماریات بیورو نے تجارتی اعدادوشمار جاری کر دیئے جس ے مطابق مئی میں سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 149.49 فیصد بڑھ گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق مئی میں تجارتی خسارہ 3 ارب 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا ، مئی 2020 میں تجارتی خسارہ ایک ارب 46 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تھا ۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 27 ارب 48 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہوگیا،رواں مالی سال جولائی مئی عرصہ میں تجارتی خسارہ میں 30.56 فیصد اضافہ ہوا ،اپریل کی نسبت مئی میں تجارتی خسارہ 19.86 فیصد بڑھا۔ ادارہ شماریات کے مطابق مئی میں سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 85.4 فیصد اضافہ ہوا ،رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں درآمدات 50 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئیں ،مئی میں درآمدات 5 ارب 29 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں ،مئی 2020 میں درآمدات 2 ارب 85 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں ۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی مئی عرصہ میں درآمدات 22.25 فیصد بڑھیں ، اپریل کی نسبت مئی میں برآمدات 25.46 فیصد کم رہیں ،مئی میں برآمدات ایک ارب 65 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں ،اپریل میں برآمدات کا حجم 2 ارب21 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق مئی میں سالانہ بنیاد پر برآمدات 18.48 فیصد بڑھیں ، رواں مالی سال جولائی مئی عرصہ میں برآمدات میں 13.97 فیصد اضافہ ہوا ، برآمدات گیارہ ماہ میں 22 ارب 56 کروڑ ڈالرز رہیں ،گذشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات19 ارب 79 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں ۔
یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ رابعہ نے محبت کرنے والوں کو اہم پیغام دیدیا