(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 249 ضمنی الیکشن کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں،چار رکنی بنچ کل درخواستوں پر سماعت کریگا ۔
الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں کو نوٹسز جاری کر دیئے، تحریک انصاف کے امجد آفریدی اور حافظ مرسلین کو بھی نوٹسز ارسال کر دیئے گئے،درخواستوں میں این اے 249 کا نتیجہ کالعدم قرار دینے اور فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ این اے 249 کراچی سے پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل نے کامیابی حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی دعوے اپنی جگہ۔۔تجارتی خسارہ ڈیڑھ سو فیصد بڑھ گیا