اتنی مہنگائی۔۔پرندوں کا پیٹ بھرنا بھی مشکل ہو گیا

Jun 09, 2021 | 19:00:PM

 (24نیوز)مہنگائی کا جن کنٹرول سے باہر ہونے سے پرندوں کی خوراک بھی عام افراد کی قوت خرید سے باہر ہونے سے پرندوں کو بھی خوراک کے حصول میں دشواری ہو رہی ہے ۔
مارکیٹ زرائع کے مطابق چڑیوں کا باجرا جو ایک ہفتے پہلے تک 40سے 45روپے فی کلو فروخت ہورہا تھا 100فیصد مہنگا ہو کراب باجرا 90سے 100روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے ۔ اس لئے شہر کے وہ مقامات جہاں شہری پرندوں کو باجرا دیا کرتے تھے وہاں باجرا نہیں پھینک رہے سخت گرمی میں پرندوں کو خوراک کے حصول میں دشواری ہوگئی۔
 زرائع کے مطابق مافیا نے باجرے کی سپلائی بند کردی ہے۔ مارکیٹ میں باجرے کی قلت کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔کورونا پابندیاں نرم۔۔ہفتہ میں 6 دن کاروبار کی اجازت

مزیدخبریں