(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاہے کہ تربیلا سے 3000 میگاواٹ بجلی 4 سے 6 روز میں نظام میں واپس شامل ہو جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق تربیلا اور منگلا سے اس وقت 3300میگاواٹ کی کم بجلی پیدا ہورہی ہے۔اس وقت ملک کی کل بجلی کی طلب 24100میگاواٹ ہے۔ وزارت توانائی کے ترجمان کے مطابق بجلی کا شارٹ فال آج 1500میگاواٹ ہے۔ سسٹم میں موجود بجلی کی پیداوار 22600میگاواٹ ہے۔ بجلی کی پیداوار کچھ دنوں میں بحال ہو جائے گی۔ ترجمان نے بجلی صارفین سے بجلی استعمال میں اعتدال کی گزارش ہے۔
سسٹم سے 3300 میگاواٹ بجلی نکل جانے پر وفاقی وزیر حماد اظہر کاکہناہے کہ چند پلانٹس کی تکنیکی بندش کے باعث گزشتہ 48 گھنٹوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوئی ،آج رات تک متبادل ذرائع سے 1100 میگاواٹ بجلی مہیا کرنے کی کوششیں کی گئی ، وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ تربیلا سے 3000 میگاواٹ بجلی 4 سے 6 روز میں نظام میں واپس شامل ہو جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین نیب تو عمران خان ہیں ،ایک کو ہٹا دو ، دوسرے کو لگا دو ۔مریم نواز