سیلفی لیتی ہوں تو محسو س ہوتا ہے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے۔۔ادا کا رہ ایمان علی کا حیرت انگیز انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ ایمان علی نے کہا ہے کہ وہ شادی کے بعد کی ز ندگی سے بہت لطف اندوز ہورہی ہیں، ہر وقت گھومنا پھرنا اور اپنے شوہر کے سا تھ ٹائم گزارنا اچھا لگ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پرو گرا م میں گفتگو کر تے ہوئے ایمان علی کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے مجھے گھومنا اچھا نہیں لگتا تھا کیوں کہ کچھ لوگ خود جتنے برے ہوتے ہیں ان کی سوچ ان سے بھی زیادہ گندی ہوتی ہے۔
مجھے اپنا ظاہر بالکل پسند نہیں حالانکہ لوگ مجھے بے حد پسند کرتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ آپ بہت خوبصورت ہیں۔
لیکن جب میں خود کو شیشے میں دیکھتی ہوں تو مجھے لگتا ہے لوگ جھوٹ بول رہے ہیں۔
اور صرف یہی نہیں میں جب موبائل میں سیلفیاں لیتی ہوں تو مختلف زاویوں سے لینے کی کوشش کرتی ہوں کہ شاید اچھی آجائے لیکن پھر خود کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انیل کپور کے بیٹے کا با ربی ڈول کترینہ کیف سے تعلقات کا نیا مو ڑ