ہماری سیاست عمران خان کیساتھ ہے نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے۔ فواد چودھری

Jun 09, 2021 | 19:32:PM
 ہماری سیاست عمران خان کیساتھ ہے نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے۔ فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ ہم ہر سطح پر وکلاءکے ساتھ کھڑے ہیں، آئین و قانون کی سربلندی کیلئے وکلاءکی گراں قدر خدمات قابل ستائش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے انصاف لائرز فورم راولپنڈی اسلام آباد کے وفد سے گفتگوہوئے کہا کہ حکومت بار ایسوسی ایشنز کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں اور پرعزم ہے، بار ایسوسی ایشنز کی سیاست آزادانہ ہونی چاہئے، حکومت کی اس میں کوئی مداخلت نہ ہو۔
 وفاقی وزیر نے کہا کہ انصاف لائرز فورم کے مسائل سے آگاہ ہیں، ان کے حل کیلئے بھرپور کاوشیں کی جائیں گی، نوجوان وکلاءکو قرضوں کی فراہمی کے لئے اسٹیٹ بینک سے بات ہوئی ہے، کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوان وکلاءکو 10 لاکھ روپے تک قرضہ فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ وزیراعظم کی نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم میں بھی وکلاءکو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وکلاءکو صحت کارڈز کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے،ہم ہر سطح پر وکلاءکے ساتھ کھڑے ہیں، آئین و قانون کی سربلندی کیلئے وکلاءکی گراں قدر خدمات قابل ستائش ہیں۔
 فواد چودھری نے مزید کہاکہ انتخابات میں شفافیت کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے،راولپنڈی، ملتان اور پنجاب بار کونسل نے اپنے انتخابات ای وی ایم پر کروانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، دیگر بار ایسوسی ایشنز بھی ٹیکنالوجی کے استعمال سے استفادہ کر سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین نیب تو عمران خان ہیں ،ایک کو ہٹا دو ، دوسرے کو لگا دو ۔مریم نواز