فلسطینی ریلی پراسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد۔۔ قبلہ اول کی بے حر متی

Jun 09, 2021 | 21:14:PM

 (24نیوز)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےشمالی شہر نابلس میں فلسطینی شہریوں کی طرف سے علاقے میں جاری یہودی توسیع پسندی اور آباد کاری کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی پر اسرائیلی فوج نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے بیتا کے مقام پر نکالی گئی احتجاجی ریلی پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ مظاہرین بیتا اور حوارہ کے مقامات پر فلسطینیوں کی اراضی پرقبضے کےبعد وہاں پر بائی پاس روڈ کی تعمیر کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔اسرائیلی فوج کی فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کی بوچھاڑ سے درجنوں فلسطینی زخم ہوئے۔
 ادھرقابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز دسیوں یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت بیسیوں یہودیوں نے مسجد اقصی میں گھس کر بے حرمتی کی۔اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میں درجنو یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔
یہودی شرپسندوں کی طرف سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری طرف قابض فوج نے فلسطینی روزہ داروں کی قبلہ اول میں عبادت پر مزید قدغنیں عائد کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ سیلفی لیتی ہوں تو محسو س ہوتا ہے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے۔۔ادا کا رہ ایمان علی کا حیرت انگیز انکشاف

مزیدخبریں