بجلی بحران سنگین  ۔۔ شارٹ فال 5000میگا واٹ۔۔عوام سراپا احتجاج 

Jun 09, 2021 | 21:29:PM

 (نیوزایجنسی) ملک بھر میں بجلی بحران کی صورتحال سنگین ہوگئی ،مجموعی شارٹ فال 5000میگا واٹ تک پہنچ گیا ۔
 تفصیلات کے مطابق متعدد علاقوں میں رات او ردن کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جاتی رہی اور عوام سراپا احتجاج ہیں تاہم وزارت توانائی دعوے کررہی ہے کہ شارٹ فال 1500 میگا واٹ ہے اور لوڈشیڈنگ بھی کم ہورہی ہے۔
پاور ڈویژن ذرائع نے بتایاکہ ملک میں اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزارمیگاواٹ اور طلب 24 ہزار میگاواٹ ہے اور ملک بھرمیں 8 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کا سسٹم اوورلوڈڈ ہے، 80 فیصد ٹرانسفارمراوورلوڈڈ ہیں، طلب بڑھنے کےباعث فیڈرزٹرپ کررہے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ کم پانی کے اخراج کی وجہ سے تربیلااورمنگلا سے اس وقت 3300 میگاواٹ کی کم بجلی پیدا ہو رہی ہے، ملک کی کل بجلی کی ڈیمانڈ 24100 میگاواٹ ، سسٹم میں موجود پیداوار 22600 میگاواٹ ہے، تقسیم کار کمپنیوں کو نظام بہتر بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، بجلی کی پیداوار آنے والے دنوں میں بڑھ جائےگی، بجلی صارفین سے عارضی طور پر لوڈ مینجمنٹ پرمعذرت خواہ ہیں، اور گزارش کرتے ہیں بجلی استعمال میں اعتدال اپنائیں۔
یہ بھی پڑھیں۔جرمن ولاگر سے منگنی ختم ہونے کے بعد اداکارہ زویا ناصر کا حیرا ن کن اقدام

مزیدخبریں