(24 نیوز)مردان میں انسداد پولیو مہم کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں پولیس اہلکار انسداد پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر معمور تھے۔دونوں پولیو ٹیم کی خواتین ورکرز کو گھروں پر چھوڑنے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے سید علی رضا اور شاکر دونوں موقع پر ہی شہید ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز 7 جون سے ہوا تھا۔ اس سے قبل بھی انسداد پولیو ٹیم کے خلاف اسی قسم واقعات ہوئے ہیں جس میں پولیس اہلکاروں سمیت انسداد پولیو ٹیم میں کام کرنے والی خواتین بھی نشانہ بنی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی موبائل سم بلاک کرنے کی تجویز