(ما نیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 6 کے 15 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔یونائیٹڈ کی ٹیم کی اننگز کا آغاز متاثر کن نہ ہوسکا اور یکے بعد دیگرے اس کی وکٹیں گرتی رہیں۔یونائیٹڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز فہیم اشرف نے بنائے جنہوں نے 24 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ عثمان خواجہ نے 18، حسن علی اور حسین طلعت نے 14،14افتخاراحمد نے 12 اور کولن منرو نے 11 رنزبنائے۔
لاہورقلندرز کی جانب سے جیمزفاکنر نے 32 رنزدے کر3 وکٹیں حاصل کیں، ان کے علاوہ احمد دانیال اور حارث رو¿ف نے دو،دو کھلاڑیوں کوآو¿ٹ کیا جب کہ شاہین آفریدی اور راشدخان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:پرینیتی چوپڑا فلموں میں آمد سے قبل کو نسی ملا زمت کر تی رہیں۔۔خو دہی بتا دیا