(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے تاریخ رقم کردی۔
ملتان میں کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف انہوں نے شاندار سنچری سکور کی ہے۔
کرکٹ ٹیم کے کپتان نے سنچری 103 گیندوں پر مکمل کی۔
اس سنچری کے ساتھ ہی انہوں نے دنیائے کرکٹ میں ایک غیرمعمولی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پہلا ون ڈے کرکٹ میچ، شدید گرمی میں امپائر علیم ڈار کی طبیعت ناساز
وہ مسلسل دوسری بار سنچریوں کی ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے بلےباز بن چکے ہیں۔
اس سے قبل یہ کارنامہ کوئی بھی بلے باز سرانجام نہیں دے سکا ہے۔