ضمنی انتخابات؛ حمزہ شہباز کا ترین گروپ سے متعلق بڑا فیصلہ

Jun 09, 2022 | 00:26:AM

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کا ترین گروپ کے رکن سعید اکبر نوانی اور فیصل حیات سے ٹیلی فونک رابط ، آزاد حیثیت کی بجائے ن لیگ ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے پر مشاورت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ متحرک ہوگئے، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ترین گروپ کے رکن سعید اکبر نوانی اور فیصل حیات سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔آزاد حیثیت کی بجائے ن لیگ ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے پر مشاورت کی گئی۔
وزیر اعلیٰ نے آزاد حثیت میں الیکشن لڑنے والے ارکان کو بھی ن لیگ کا ٹکٹ لینے پر راضی کر لیا، حمزہ شہباز نے کہا کہ ترین گروپ کے تمام اراکین ن لیگ ٹکٹ اور شیر کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ کے نشان پر ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔فیصل حیات جبوانہ اس پہلے ترین گروپ کے دو ارکان آزاد حیثیت میں الیکشن پر حصہ لینے پر بضد تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد نبوی میں نعرے بازی پر گرفتار پاکستانی کو بڑی سزا سنا دی گئی

مزیدخبریں