لاہور ہائیکورٹ نے بیوروکریٹس، پولیس افسران کے پروٹوکول پر پابندی عائد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر آنے والے بیوروکریٹ اور پولیس افسران کا پروٹوکول ختم کردیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران کی سرکاری گاڑیوں پر لاہور ہائیکورٹ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ ایڈمن سیکیورٹی جج جسٹس مس عالیہ نیلم کی ایڈیشنل رجسٹرار سیکیورٹی کو انتظامی حکم پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری ، آئی جی سمیت دیگر افسران سرکاری گاڑیوں پر مسجد گیٹ کے ذریعے ہائیکورٹ میں داخل ہوتے تھے۔اب عدالتی حکم پر پیش ہونے کے لئے آنے والے افسران لاہور ہائیکورٹ میں پیدل داخل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سنچریوں کی ڈبل ہیٹ ٹرک، بابر اعظم نے تاریخ رقم کردی
ذرائع کا کہنا ہے کہ فاضل جج صاحبہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ میں پیش ہونے کے لئے آنے والے پولیس افسران، وکلاء اور سائلین سب برابر ہیں۔
پیشی کے لئے آنے والے پولیس افسران کو گاڑیوں کے ذریعے ہائیکورٹ میں داخلہ کی اجازت دے کر انہیں پروٹوکول نہیں دے سکتے۔ وکلاء کی جانب سے جسٹس عالیہ نیلم کے انتظامی حکم کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔