(ویب ڈیسک)کوئٹہ میں ڈرائیور کی بہادری نے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا، آئل ٹینکرمیں آگ لگی تو تیزرفتاری کےساتھ آبادی سے دور لے گیا۔
ذرائع کے مطابق قمبرانی روڈ پر پیٹرول پمپ میں پیٹرول سے بھرے ٹینکر میں آگ بھڑگ اٹھی تو ٹینکر ڈرائیور نے برق رفتاری اورکمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کے شعلوں میں لپٹے آئل ٹینکر کو پیٹرول پمپ سے نکال کر آبادی سے 3کلومیٹر دور لے گیا۔
واضح رہے ٹینکر ڈرائیور محمد فیصل کہتے ہیں جان ہتھیلی پر رکھ کر جلتی گاڑی میں بیٹھنے کا مقصد پمپ میں موجود لوگوں کی زندگیاں بچانا تھی۔پیٹرول پمپ کے مالک سعید شاہوانی کا کہنا تھا کہ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ڈرائیور نے پمپ اور لوگوں کی حفاظت یقینی بنائی۔
خیال رہے آئل ٹینکر میں لگی آگ سے 20ہزار لیٹر پیٹرول اور ٹینکر جل کر خاکستر ہو گیا مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ایٹمی تنصیبات میں عالمی ایجنسی کے کیمرے بند