کارکن تیاری کریں: عوامی تحریک ایک دفعہ پھر احتجاج کیلئے تیار

Jun 09, 2022 | 09:56:AM
عوامی تحریک،طاہر القادری،احتجاجج
کیپشن: 8 سال سے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا انصاف سے محروم ہیں: خرم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک ایک دفعہ پھر احتجاج کیلئے میدان میں آنے کیلئے تیار ہے۔ پاکستان عوامی تحریک نے 17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 8 سال مکمل ہونے پر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چودھری حسین الٰہی کا مسلم لیگ ق چھوڑنے کا اعلان 

 پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے ضلعی تنظیمات کے نام مراسلے میں کہا ہے کہ کارکن ضلعی سطح پر احتجاج کریں گے، 8 سال سے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا انصاف سے محروم ہیں۔

 انہوں نے کہا میڈیا، سول سوسائٹی، وکلا تنظیمیں مظلوموں کی آواز بنیں، ایک ہی مطالبہ اور اپیل ہے عدالتی حکم پر جے آئی ٹی کو تفتیش مکمل کرنے دی جائے۔