تیز ہوائیں۔بارش کاامکان۔محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

Jun 09, 2022 | 10:32:AM
 تیز ہوائیں۔بارش کاامکان۔محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
کیپشن: آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پنجاب اور سندھ میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، دوپہر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش کاامکان ہے،اس کے علاوہ اسلام آباد میں شام کو آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج وسطی اورجنو بی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا، لاہور میں درجہ حرارت 45، بہاولپور میں 46 اور سرگودھا میں 47 تک جانے کی پیشگوئی ہے،سندھ میں دادو اور موہنجو دوڑوں میں پارہ 49 کو چھونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سونے کی قیمت میں بڑی کمی۔ خریداروں کیلئے اچھی خبر