عامر لیاقت کہاں گئے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے ملک چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کا ٹوئٹ وائرل ہورہا ہے جس کو عامر حسین لیاقت نے بھی ری ٹوئٹ کیا ہے۔وائرل ہونے والے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ عامر لیاقت سے بات ہوئی ہے، انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔
ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وہ نامعلوم مقام پر منتقل ہو رہے ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل عامر لیاقت نے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ کچھ دیر بعد اپنا آخری بیان جاری کروں گا، اس کے بعد ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑ دوں گا۔
Just spoke to @AamirLiaquat who confirms that he has left #Pakistan and is moving to an unknown place after performing Umrah.
— Hamza Azhar Salam (@HamzaAzhrSalam) June 8, 2022
Best wishes and prayers for #AamirLiaquat's good health and well being. pic.twitter.com/Nb4wpCzwY9
واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی جانب سے ان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے عامر لیاقت سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔
دانیہ ملِک کی جانب سے عامر لیاقت پر لگائے جانے والے الزامات میں منشیات کی لت اور گھریلو بدسلوکی شامل ہے۔دانیہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین جیسے دکھتا ہے ویسا بالکل نہیں، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مجھے چھوٹے سے کمرے میں رکھتا تھا اور نشہ کرکے تشدد کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات: القاعدہ نے بڑی دھمکی دیدی