ٹیکس وصولیاں بڑھانے کیلئے حکومت کا نیا پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے اگلے مالی سال عوام پر بلاواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی، آئندہ سال وفاقی بجٹ میں بلاواسطہ ٹیکس وصولیاں بڑھانے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں براہ راست ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2560 ارب روپے مقرر کرنے کی سفارش ہے۔ بلاواسطہ ٹیکس وصولیوں میں 1048 ارب روپے اضافے کی سفارش متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں مجموعی آمدن کا تخمینہ تقریباً 9 ہزار ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چودھری حسین الٰہی کا مسلم لیگ ق چھوڑنے کا اعلان
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 7255 ارب روپے مقرر کرنے جبکہ بلاواسطہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 4695 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ضمنی انتخابات؛ حمزہ شہباز کا ترین گروپ سے متعلق بڑا فیصلہ