آئی ایم ایف کیساتھ ڈیڈ لاک: پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

Jun 09, 2022 | 12:19:PM

 (24 نیوز) آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ اہداف پر ڈیڈ لاک برقرار جب کہ آئی ایم ایف نے چینی پاور پلانٹس کو دی گئی ادائیگیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی اڑان رک گئی، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ایف بی آر کے ٹیکس ٹارگٹ پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ 7 ہزار 255 ارب روپے کے ٹیکس ٹارگٹ پر ڈیڈ لاک ہے۔ بجٹ خسارے کے اہداف پر بھی اتفاق نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں بڑی کمی 

 ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال قرض ادائیگیوں کے لیے 4200 ارب روپے مختص کرنے پر اتفاق ہوا، دفاع کے لیے 1523 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 800 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ آج بھی ورچوئل مذاکرات جاری رہیں گے۔

مزیدخبریں