صبا قمر شادی کے بعد کیا کرنا چاہتی ہیں؟ اپنی خواہش بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد سب سے پہلے حج پر جانا چاہتی ہیں۔
حال ہی میں صبا قمر نے اپنی فلم 'گھبرانا نہیں ہے' اور 'کملی' کی تشہیر کے دوران اپنی شادی کے بارے میں کئی بار گفتگو کی جس سے صارفین نے اس خیال کا اظہار کیا کہ ہوسکتا ہے اداکارہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔اب ان کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں انہوں نے شادی کے بعد اپنی پہلی خواہش کا تذکرہ کیا۔
میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال پر صبا نے کہا کہ 'میں بالکل شادی کروں گی، پھر حج بھی کروں گی اور خوش رہوں گی'۔
اداکارہ نے کہا کہ ’میری خواہش ہے کہ ہنی مون سے پہلے اپنے خاوند کے ساتھ حج کرنے جاؤں۔‘
یاد رہے کہ صبا قمر نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ محبت کرتی ہیں لیکن اپنی چیزوں کو اپنے تک ہی رکھنا چاہتی ہیں کیونکہ ایک بار شادی کے اعلان کے بعد چیزیں ویسے نہیں ہوتیں جیسے سوچا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کہاں گئے؟