افغان مہاجرین کا جعلی دستاویزات کیساتھ پاکستانی بننے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نور عالم خان کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین جعلی دستاویزات کے ساتھ پاکستانی بن رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں نور عالم خان نے کہا کہ افغان مہاجرین جعلی دستاویزات کے ساتھ پاکستانی بن رہے ہیں۔اس سارے عمل میں نادرا کے ملازمین بھی شریک ہیں، چئیرمین صاحب آپ نے کیا کاروائی کی۔
چیئرمین نادرا نے کہا کہ 377 ملازمین کو نوکریوں سے نکال چکے ہیں۔
نور عالم خان نے کہا کہ جب یہ لوگ پاکستانی پاسپورٹ پر دوسرے ممالک میں جاتے ہیں ہماری بدنامی ہوتی ہے۔
چیئرمین پی اے سی نے نادرا کے جو افسران 3 سال سے زائد عرصہ سے ایک نشست پر ہیں، انکی تفصیلات سمیت نادرا ملازمین کی پروموشن اور بھرتی ہونے کی تفصیلات مانگ لیں۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بہت سارے افغانی ایمبیسی روڈ کے ساتھ گرین بیلٹ پر بیٹھے ہیں، افغانیوں نے جو شرٹس پہنی ہیں ان پر لکھا ہے kill us۔
چیئرمین پی اے سی نے استفسار کیا کہ ڈی سی اسلام آباد کہاں ہیں، میٹنگ میں کیوں نہیں آئے، پانچ منٹ میں بلائیں۔ریڈ زون میں افغانیوں کے کیمپس سے متعلق سیکرٹری داخلہ کو ایکشن کرنے کی ہدایت۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی
سنیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ جب یہ لوگ سینکڑوں میں تھے تو ایکشن ہونا چاہیے تھا، اب ہزاروں میں ہیں۔
شاہدہ اختر علی کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی بنیادوں پر دیکھنا ہوگا کہ افغانی ریڈ زون میں موجود ہیں اور ادارے خاموش ہیں۔
چئیرمین نور عالم خان نے کہا کہ آج شام تک اقدامات کرکے پی اے سی کو بتایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس وصولیاں بڑھانے کیلئے حکومت کا نیا پلان تیار