عامر لیاقت کے انتقال کی افسوسناک خبر ،آصف علی زرداری کااہل خانہ سے اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق صدرآصف علی زرداری نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عامر لیاقت کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے،ان کے خاندان سے ہمدردی اور اظہارتعزیت کرتے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کو طبیعت خراب ہونے کے باعث نجی ہسپتال میں لایا گیا، جہاں ان کے ملازم نے انتقال کی تصدیق کی تاہم ڈاکٹر کی ٹیم طبی معائنے کے بعد حتمی رائے دے گی کہ عامر لیاقت کی موت کس وجہ سے ہوئی۔
عامر لیاقت کے ملازم کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت کل سے ناساز تھی، ان کے دل میں درد ہو رہا تھا، ملازمین نے انہیں ہسپتال جانے کا کہا لیکن انہوں نے منع کر دیا، ڈرائیور نے 15 پر فون کر کے عامر لیاقت کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی، جس کے بعد انہیں ریسکیو عملے کی مدد سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔