عامر لیاقت کی ’’وصیت‘‘ سامنے آگئی

Jun 09, 2022 | 14:53:PM
عامر لیاقت کی ’’وصیت‘‘ سامنے آگئی
کیپشن: عامر لیاقت(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)عامر لیاقت حسین  نے اپنے کفن دفن کی مجھے وصیت کی تھی،چھیپا ویلفیئر کے بانی رمضان چھیپا کی جانب سے دعویٰ سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  چھیپا ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین کا کہناتھا کہ کبھی کبھار ان سے بات ہوتی تھی تو وہ یہ ہی کہتے تھے جب میرا انتقال ہوگاتو آپ نے ہی سارے انتظامات کو دیکھنا ہے۔تو میں ان سے کہتا تھا کہ بھائی آپ ایسی باتیں نہ کیا کریں۔کس کو کیا پتہ بلاوا کس کا پہلے آجائے۔

چیئرمین چھیپا ویلفیئر نےکہا میں تو انہیں لمبی عمر کی دعائیں دیتا تھا، لیکن تقدیر کا جو لکھا ہوا اسے کون ٹال سکتا ہے، جسد خاکی ابھی آغا خان ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے لے کرجارہے ہیں۔اس کے بعد چھیپا سرد خانے لے کر جائیں اور تدفین کے معاملات بھی  پوسٹ مارٹم کے بعد طے کئے جائیں گے۔

چھیپا ویلفیئر کے بانی رمضان چھیپا 

خیال رہے کہ ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے ہیں، ہسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹروں نے اُن کی موت کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کے انتقال کی افسوسناک خبر ،آصف علی زرداری کااہل خانہ سے اظہار افسوس

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو جب ہسپتال لایا گیا تو وہ انتقال کر چکے تھے، عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔

خیال رہے کہ  عامر لیاقت حسین 5 جولائی 1971 کو پیدا ہوئے، وہ 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔

  عامرلیاقت حسین مشرف دور میں وزیر مملکت بھی رہے، 2018 میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ عامر لیاقت حسین پہلی بار ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

  عامر لیاقت حسین نے تین شادیاں کیں، پہلی شادی سیدہ بشریٰ اقبال، دوسری سیدہ طوبیٰ اور تیسری دانیہ سے کی۔ وہ بشریٰ اور طوبیٰ کو طلاق دے چکے تھے جب کہ دانیہ تاحال ان کی منکوحہ تھیں جنہوں نے عامر لیاقت کے خلاف تنسیخِ نکاح کا کیس دائر کر رکھا تھا۔