وزیراعظم  کا لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اہم بیان سامنے آ گیا

Jun 09, 2022 | 15:05:PM
 وزیراعظم  کا لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اہم بیان سامنے آ گیا
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں بجلی کی تازہ ترین صورتحال پر آج صبح بریفنگ دی گئی اور لوڈشیڈنگ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ پیش کی گئی ،وزارت توانائی کے حکام نے وزیراعظم کو بتایا کہ ملک میں بجلی کی طلب اور کھپت کے تازہ ترین اعداد و شمار حاصل کیے ہیں۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف فیڈرز پر بجلی کی ترسیل کی صورتحال دریافت کی اورکہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہے، عوامی مشکلات کو کم ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:افغان مہاجرین کا جعلی دستاویزات کیساتھ پاکستانی بننے کا انکشاف

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ اور توانائی کی صورتحال پر اجلاس بلالئے ہیں، حکومتی معاشی اور توانائی ٹیم کو حکام نے وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا ہے۔وزیراعظم کو بجٹ کے اعداد و شمار پر بریفنگ دی جائے گی، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ، مراعات، ٹیکسز سمیت مہنگائی کنٹرول پر مشاورت ہوگی۔وزیراعظم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا، پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹرعامر لیاقت انتقال کر گئے