صدر . وزیر اعظم و دیگر کا عامر لیاقت کے انتقال پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان ڈاکٹرعامر لیاقت کے انتقال پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم شہباز شریف ، سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر نے افسوس کا اظہار کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عامر لیاقت کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کی اور صبر جمیل کی دعا کی ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ عامر لیاقت حسین کے درجات بلند کریں، اللہ تعالیٰ عامر لیاقت حسین کے سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کے انتقال کی افسوسناک خبر ،آصف علی زرداری کااہل خانہ سے اظہار افسوس