عامر لیاقت نے آخری بار کس سے بات کی؟ آڈیو ٹیپ منظرعام پرآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت 49 سال کی عمر میں انتقال کرچکے ہیں، ان کی آخری وصیت کے بعد آخری آڈیو ٹیپ بھی سامنے آچکی ہے۔
تفصیلات کےمطابق عامر لیاقت نے کی آخری آڈیو ٹیپ بھی منظرعام پرآگئی،وائرل ہونے والی آڈیو ٹیپ میں سنا جاسکتا ہے کہ وہ شکریہ ادا کررہے ہیں، اور دیکھیں بات یہ کے آپ کم از کم سمجھتے ہیں میں گھر آیا دل بہت دکھا ہوا تھاکیونکہ ہمارے والدین عزت کرتے آئے تھے۔
آڈیو ٹیپ میں وہ پاکستان سے محبت کا اظہار کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ میرا تو خون بھی شاید سبز ہوگا، ان کی طبیعت انتہائی ناساز لگ رہی ہے اور کھانسی بھی کافی کررہے ہیں۔
ڈاکٹر عامر لیاقت کی آخری آڈیو بھی آگئی ہے یہ انہوں نے کسی صحافی سے آخری مرتبہ بات کی زندگی سے مایوسی اور پچھتاوا عیاں ہے
— Amir Raza Khan (@AmirRazakhan042) June 9, 2022
اللہ پاک گناہوں کو معاف کریں آمین#DaniaShah
Rest in peace#MaqsoodChaprasi#amirliaquat pic.twitter.com/sJRaTW5adZ
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی ’’وصیت‘‘ سامنے آگئی
میں بہت دکھی ہوں سب نے میرا استعمال کیا ، آؤں گا تو نہیں کبھی واپس پلٹ کے، آپ دیکھیں کے مجھے میرا رنگ جو میں نے چھپا رکھا وہ دیکھیں کیا ہوا، لوگ تڑپیں گے میرے لئے۔
خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین 5 جولائی 1971 کو پیدا ہوئے، وہ 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔
عامرلیاقت حسین مشرف دور میں وزیر مملکت بھی رہے، 2018 میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ عامر لیاقت حسین پہلی بار ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
عامر لیاقت حسین نے تین شادیاں کیں، پہلی شادی سیدہ بشریٰ اقبال، دوسری سیدہ طوبیٰ اور تیسری دانیہ سے کی۔ وہ بشریٰ اور طوبیٰ کو طلاق دے چکے تھے جبکہ دانیہ تاحال ان کی منکوحہ تھیں جنہوں نے عامر لیاقت کے خلاف تنسیخِ نکاح کا کیس دائر کر رکھا تھا۔