انقلاب نے پہلے راہداری ضمانت لی، اب سپریم کورٹ کو دیکھ رہا ہے: مریم نواز

Jun 09, 2022 | 16:07:PM

(24 نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ انقلاب نے پہلے راہداری ضمانت لی، اب سپریم کورٹ کو دیکھ رہا ہے، مدت پوری کر کے ہی الیکشن کی طرف جائیں گے۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ قانون کے نفاذ کے تمام ادارے وزیر اعظم کے ماتحت ہیں، ملک میں عوامی حکومت قوم کو جواب دہ ہے۔ معاشی ابتری پر تبصرے میں کہا کہ تنقید ان پر کریں جو تباہی لائے، ٹھیک کرنے والوں پر تنقید نہیں ہونی چاہئے، عمران خان سے پوچھا جائے کہ چار سال کی کتنی بجلی پیدا کی ؟ حکومت رو نہیں رہی، کام کر رہی ہے، جلد حالات اچھے کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کیساتھ ڈیڈ لاک: پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

یہ بھی پڑھیں:وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل

 مریم نوز نے عمران خان پر نتقید میں کہا کہ واضح کرنا چاہتے ہیں ملک جتھوں کے حوالے نہیں کریں گے، نہ ہی دھونس دھمکی سے حکومت گرائی جا سکتی ہے، عمران خان آئیں، رانا ثناء اللہ ان کی راہیں دیکھ رہے ہیں۔

 لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کے اپنے ہی اتحادی شیخ رشید نے سازش کے بیانیے سے ہوا نکال دی، حکومت کو چار ماہ سے اپنے جانے کا علم تھا تو پھر جھوٹ اور نفرت کا بیانیہ کیوں گھڑا گیا۔

مزیدخبریں