عامر لیاقت کی موت، پولیس نے تفصیلات دینے سے انکار کیوں کیا؟ 

Jun 09, 2022 | 17:21:PM

(24نیوز) ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کے معاملے پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین کا بیان منظر عام پر آگیا ہے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ جس کے بعد گھر سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ عامر لیاقت کے گھر سے بہت سی اشیا کو قبضے میں لیا گیا ہے۔ تاہم تفصیلات سے آگاہ نہیں کرسکتے۔ 

انہوں نے مزید کہا ہے کہ موت کی اصل وجہ تو میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوسکے گی لیکن جنریٹر کا دھواں بھی موت کی وجہ ہوسکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:انتقال سے قبل عامر لیاقت نے آخری ٹویٹ کیا کیا؟

انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کے ذاتی ملازم کو حراست میں نہیں لیا۔ صرف ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ چونکہ عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ اور بیٹی بھی گھر آئیں تھیں۔ اس لیے ان سے بھی بات چیت کی جارہی ہے۔ 

مزیدخبریں