عامر لیاقت کی فیملی نے پوسٹ مارٹم کرنے سے روک دیا

Jun 09, 2022 | 17:58:PM

(ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی فیملی نے پوسٹ مارٹم کرنے سے روک دیا ہے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کا بیٹا ابھی ملک سے باہر ہے۔ ان کے بیٹے کے آنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ عامر لیاقت کی میت کو ابھی شارع فیصل پر سرد خانے میں منتقل کردیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے، ڈاکٹر عامر لیاقت کے ملازم نے بتایا کہ رکن اسمبلی کی طبیعت صبح خراب ہوئی جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئے، انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی وفات کی تصدیق کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کی موت کا معاملہ، پولیس کا تفصیلات دینے سے انکار 

پولیس کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جس کے بعد میت اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی، تاہم اب مرحوم کے اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم کرنے سے منع کردیا ہے۔ جس کے بعد ان کی میت کو چھیپا سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں