عامر لیاقت نے موت سے پہلے دانیہ کو کیامیسج کیا؟ والدہ نے بڑا راز فاش کردیا

Jun 09, 2022 | 18:10:PM
عامر لیاقت نے موت سے پہلے دانیہ کو کیامیسج کیا؟ والدہ نے بڑا راز فاش کردیا
کیپشن: عامر لیاقت دانیہ شاہ کی والدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت نے موت سے پہلے اپنی تیسری بیوی دانیہ کوکیا میسیج کیا،دانیہ شاہ کی ماں نے بڑا رازفاش کردیا۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کی وفات کی خبر سن کر ان کی  تیسری بیوی دانیہ کے گھر بھی سوگ کا سماں ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت کی ساس سلمٰی بی بی کا کہنا ہے کہ ان کی وفات پر گہرا دکھ ہے۔دانیہ کے خلع کا دعویٰ دائر کرنے کے بعد دنوں میں صلح کی کوشش کررہے تھے۔

دانیہ کی والدہ سلمٰی بی بی ڈاکٹر لیاقت کی موت کی خبر سن کر ہمارے ہوش اڑ گئے۔

 صحافی کے سوال پر کہ موت سے قبل ڈاکٹر عامر لیاقت کا کوئی پیغام آ یا کے جواب میں سلمیٰ بی بی کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کی طرف سے صلح کے پیغامات آتے رہتے تھے۔عامر لیاقت نے کہا تھا کہ میں دانیہ سے بہت پیار کرتا ہوں ، کبھی طلاق نہیں دونگا۔

سلمیٰ بی بی کا کہنا تھا ہم نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے کہا تھا کہ ہمیں تھوڑا ٹائم دیں ہم سوچیں گے۔

کیا آپ ڈاکٹر عامر لیاقت کی ڈیڈ باڈی وصول کرینگی اور ان کی آخری رسومات میں شامل ہونگی کے جواب میں سلمیٰ بی بی کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں سیکیورٹی ملی تو ہم ضرور جائینگے اگر ہمیں سیکیورٹی نہ ملی تو پھر ہم نہیں جا سکیں گے۔