پی ٹی آئی خواتین ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس پر دھاوا بول دیا

Jun 09, 2022 | 18:28:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس پر احتجاج شروع کردیا، جبکہ عالیہ حمزہ ملک پارلیمنٹ کے دروازے پر چڑھ گئیں۔

پی ٹی آئی کی مستعفی خواتین ارکان اسمبلی احتجاج کرنے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں، عالیہ حمزہ، کنول شوزب، ملیکہ بخاری کی زیر قیادت پی ٹی آئی خواتین نے  پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے احتجاج سے پولیس اور انتظامیہ بے خبر رہی۔

یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت نے موت سے پہلے دانیہ کو کیامیسج کیا؟ والدہ نے بڑا راز فاش کردیا

پی ٹی آئی کی خواتین اراکین پارلیمنٹ گیٹ نمبر ایک سے پارلیمنٹ میں داخل ہوگئیں، پی ٹی آئی کی خواتین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں، خواتین اراکین نے مہنگائی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

مزیدخبریں