(24نیوز)پنجاب میں خالی 20 صوبائی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے حوالے سے سینیٹ ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو انتخابی حلقوں میں جانے کی اجازت مل گئی ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے اعلامیے میں کہاکہ ارکان اسمبلی انتخابی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں جبکہ صدر،وزیر اعظم ،وزرا،چیئرمین سینیٹ اور سپیکرانتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے۔ گورنرز،وزرا اعلیٰ اور مشیربھی انتخابی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے ،الیکشن کمیشن نے کہا کہ مئیرز،ناظمین بھی حلقوں کا دورہ نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الہٰی کے بجائے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت میں ووٹ دینے والے 25 منحرف اراکین کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت ختم کردی تھی ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے ریفرنس پر اراکین کو ڈی سیٹ کرنے فیصلہ دیا تھا۔اعلامیے کے مطابق پنجاب اسمبلی کے عمومی نشستوں پر منتخب ہونے والے 20 اراکین، خواتین کی مخصوص نشستوں پر 3 اور اقلیتی نشستوں پر براجمان 2 اراکین کی رکنیت ختم کردی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، نیب ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور
منحرف ارکان کی خالی نشستیں پر ضمنی انتخاب ، الیکشن کمیشن کابڑا اعلان
Jun 09, 2022 | 20:16:PM