سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ختم، 100 انڈیکس میں بہتری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس میں 182 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اضافے کے ساتھ 41 ہزار 735 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن کے دوران انڈیکس 444 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ اس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 997 رہی۔
یہ بھی پڑھیں:سپیکر کےپی اسمبلی مشتاق غنی نے ڈپٹی سپیکر سے اختیارات واپس لے لیے
حصص بازار میں آج 23 کروڑ 53 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 47 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 25 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 973 ارب روپے ہے۔