مسجد نبوی میں نعرے بازی کرنیوالے کو سزا مل گئی 

Jun 09, 2022 | 22:08:PM
نعرے بازی ، سزا مل گئی
کیپشن: مسجد نبوی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی حکومت نے مسجد نبوی میں نعرے بازی کرنیوالے پاکستانی شہری کو3 سال قید کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق مسجد نبوی میں نعرے بازی کرنے پر سعودی عرب کی عدالت نے ایک پاکستانی شہری کو تین سال قید اور10 ہزارریال جرمانے کی سزا سنا دی۔سعودی عدالت سے سزا پانے والے محمد طاہر پر الزام تھا کہ انہوں نے مسجد نبوی میں پاکستانی وفد سے بدتمیزی کی نعرے لگائے اور افراتفری کی ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی جو وائرل ہوگئی۔ محمد طاہر30 روز کے اندرفیصلے کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روزقبل مسجد نبوی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا،کچھ لوگوں نے وزیراعظم شہبازشریف کے دورے پر مسجد نبوی میں سیاسی نعرے بازی کی تھی ۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہبازشریف اپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کررہے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اہم بیان سامنے آ گیا