عامر لیاقت کی تدفین کہاں ہوگی؟؟ فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عامرلیاقت حسین کی تدفین کراچی میں حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطہ میں کی جائے گی،عامر لیاقت حسین کی قبر کی کھدائی شروع کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی زندگی میں ہی حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں پانچ قبروں کی بکنگ کرادی تھی، ان کی وصیت تھی کہ مرنے کے بعد اسی قبرستان میں سپردخاک کیا جائے۔
مزار انتظامیہ کے مطابق عامر لیاقت حسین نے پانچ قبروں کی اجازت لی تھی ان میں ایک قبر بچی تھی جس میں عامر لیاقت کو دفن کیا جائیگا۔عامر لیاقت کے اہل خانہ کی رضامندی کے بعد قبر کی تیاری شروع کردی گئی ۔
عامر لیاقت حسین جمعرات کی دوپہر 51سال کی عمر میں انتقال کرگئے، انہیں حالت بگڑنے پر نجی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی، اہل خانہ کی جانب سے پوسٹ مارٹم کی اجازت نہ دینے کے باعث ان کی موت کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا۔کچھ عرصے سے عامر لیاقت اپنی تیسری شادی کی وجہ سے خاصے تنازعات کی زد میں رہے ۔
یہ بھی پڑھیں:دانیہ شاہ عامر لیاقت کی وفات خبر سن کر پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں