پاکستان گزشتہ 2 برس سے ترقی کی راہوں پر تھا: عمران خان

Jun 09, 2022 | 23:09:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقتصادی سروے میں بتایا گیا گروتھ ریٹ ثابت کرتا ہے گزشتہ 2 برس میں پاکستان ترقی کر رہا تھا، ہمارے دور حکومت میں ملکی آمدن میں بھی اضافہ ہوا، 6 ہزار 1 سو ارب روپے ٹیکس بھی اکٹھا کیا گیا۔ جس سے سالانہ دولت میں اضافہ ہوا۔

اکنامک سروے کے مطابق 32 ارب ڈالر ایکسپورٹ بڑھی، ہماری حکومت میں اوورسیز پاکستانیوں نے 31 ارب ڈالر بھیجے، بیرون ملک پاکستانیوں کو اعتماد تھا عمران خان لندن میں گھر نہیں بنا رہا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ کسانوں نے پیسے کمائے، پہلے شوگر مافیا کسانوں کو پیسے نہیں دیتے تھے۔ 

عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہماری حکومت میں سب سے زیادہ روزگار ملا، ڈیم نہ بننے کی وجہ سے بھی لوڈشیڈنگ ہے، مسلم لیگ کی حکومت نے مہنگے پلانٹ لگائے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ منفی کر دی ہے، اب اگر قرض ملیں گے تو مہنگے داموں ملیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کی تدفین کہاں ہوگی؟؟ فیصلہ ہوگیا

ہماری حکومت نے ہر خاندان کو 10 لاکھ علاج کی سہولت دی، اگر ہماری حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ تھا تو ہیلتھ کارڈ تھا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران لاک ڈاؤن کرتے تو ملک کی معیشت تباہ ہوجانی تھی، جس سے عام آدمی پس جاتا۔

مزیدخبریں