بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیان پر چیئرمین سینیٹ کا بڑا فیصلہ

Jun 09, 2022 | 23:10:PM
بی جے پی کے ترجمان ، گستاخانہ بیان
کیپشن: چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے شان رسالت میں گستاخی پر سینٹ نے بھی بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ کل جمعہ نماز کے بعد انڈین ایمبیسی جائیں گے، احتجاج کریں گے، جوقرارداد ہم نے پاس کی وہ بھی لے کر جائیں گے، مراسلہ انڈین ایمبیسی میں دیں گے۔
واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے مرکزی رہنماو¿ں کی جانب سے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی شان اقدس میں گستاخی پر عرب ممالک نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا اور ساتھ میں بھارتی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم شروع کردی۔دوسری جانب بھارت سمیت دنیا بھر میں بھارت کے اس رویے پر احتجاج کیا جارہا ہے۔ مصر، سعودی عرب، قطر، بحرین اور کویت میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم چل پڑی ہے اور بھارت سے درآمد شدہ اشیااستعمال نہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔قطر نے دوحہ میں بھارتی سفیر کو طلب کرکے بی جے پی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا 
دوسری جانب ایران نے بھی دارالحکومت تہران میں تعینات بھارتی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بی جے پی رہنماو¿ں کی جانب سے پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی پر شدید احتجاج کیا۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی ترجمان نپور شرما کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:مسجد نبوی میں نعرے بازی کرنیوالے کو سزا مل گئی