ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59 کروڑ ڈالر سے زائد کمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 59 کروڑ 49 لاکھ ڈالرکم ہوگئے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 59 کروڑ 49 لاکھ ڈالرکم ہوئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 جون تک 15 ارب 17 کروڑ ڈالر رہے۔
یہ بھی پڑھیں:مالی سال 2022-23 کے لیے وفاقی بجٹ جمعہ کو پیش کیا جائے گا
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس کے اپنے ذخائر 49.67 کروڑ ڈالرکم ہوکر 9.22 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 جون 2022 تک 9.82 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.95 ارب ڈالر رہے۔