پرویز الہی کے جوڈیشل ریمانڈ کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

Jun 09, 2023 | 10:06:AM

(شاہین عتیق) صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ کو چیلنج کرنے کا معاملہ، ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نے اینٹی کرپشن کی طرف سے ریکارڈ پیش نہ کرنے اور وکلا کی ہڑتال کی وجہ سے کارروائی کل تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس، عدالت نے پولیس کو  چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نے اینٹی کرپشن کی طرف سے ریکارڈ پیش نہ کرنے اور وکلا کی ہڑتال کی وجہ سے مزید کارروائی کل تک ملتوی کر دی۔ تفتیشی افسر  تفتیش کے سلسلے میں کوئٹہ گیا ہوا ہے، اس لیے ریکارڈ دستیاب نہیں۔ عدالت نے ریکارڈ کے انتظار میں کارروائی کل تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب  پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بد عنوانی کے کیس میں صدر پی ٹی آئی پرویزالہٰی اوررائےممتاز کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔ سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نے سماعت کی۔پرویزالہٰی کی جانب سےراناانتظارعدالت میں پیش ہوئے۔ 

پراسیکیوشن نے دلائل دیئے کہ ریکارڈابھی بھی دستیاب نہیں ہے، تفتیشی افسرکوئٹہ گیاہےاورریکارڈاس کےپاس ہے۔ جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ کاش عدالت کےپاس کوئٹہ سےریکارڈفوری منگوانےکاکوئی انتظام ہوتا۔ سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ آدھہ گھنٹہ دیں جزوی ریکارڈپیش کردیتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ سے سابق ایم پی اے چودھری مسعود شفقت ربیرہ نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ ہم ذمہ دارہیں سر! جزوی ریکارڈکچھ دیرمیں پیش کرسکتےہیں، ڈائریکٹراینٹی کرپشن پہنچ رہےہیں کچھ مہلت دیدیں۔ جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ پراسیکیوٹرصاحب ذمہ داری کامظاہرہ کریں۔
چودھری پرویز الہیٰ کے وکیل راناانتظار نے کوئٹہ میں ریکارڈوالی کہانی کو ایک ڈرامہ قرار دیتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن کےوارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کر دی۔ جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اگرڈائریکٹراینٹی کرپشن آدھے گھنٹے میں ریکارڈنہیں لاتےتووارنٹ جاری کروں گا۔

واضح رہے کہ پرویزالہٰی ودیگر پرپنجاب اسمبلی میں ریکارڈمیں ردوبدل کرکےبھرتیوں کاالزام ہے۔

مزیدخبریں