جناح ہاؤس حملہ کیس، عدالت نے پولیس کو  چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا

Jun 09, 2023 | 10:12:AM
جناح ہاؤس حملہ کیس، عدالت نے پولیس کو  چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جناح ہاؤس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے پولیس کو جناح ہاؤس حملہ کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

فاضل جج اے ٹی سی کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر 22 جون تک تفتیش مکمل کرکے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کریں ،انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے فیصلہ جاری کیا،خدیجہ شاہ سمیت 13 پی ٹی آئی خواتین کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا تحریری حکم جاری کیا گیا،ایڈمن جج عبہر گل نے تحریری حکم جاری کیا۔

 تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر نے ملزموں کی ریکوری کیلئے 20 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا،ملزموں سے ریکوری کیلئے پہلے ہی 5 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا ،تفتیشی افسر کی مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے ٹھوس وضاحت نہیں دے سکے،تمام خواتین کو 14 روزہ کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: بڑا ریلیف، تیل اورگھی مزید سستا ہو گیا