(24نیوز)حیدرآباد کے نواحی علاقے ٹنڈوجام میں غیرت کے نام پر2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم شوہر نے بیوی اور اس سے ملنے والے شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا،ملزم عاشق کھوسو نے طیش میں آکر اپنی بیوی شمشاد اور اس کے ملنے والے شخص قیوم ویسر کو پستول سے گولی مار دی، دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے حیدرآباد منتقل کردیا ہے،ملزم عاشق کواسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس، عدالت نے پولیس کو چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا