ڈیم توڑنے کا الزام، روس نے تردید کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) روس نے ڈیم توڑنے کے الزامات کی تردید کردی۔ یوکرین نے تباہ ڈیم اورمتاثرہ علاقوں کی نئی ڈرون فوٹیج جاری کردی۔ فوٹیج میں تباہی کے پیمانے کو واضح دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈیم ٹوٹنے سے یوکرین کے کئی علاقے زیرآب آگئے۔ اب تک ہزاروں لوگ اپنے گھر چھوڑ کر نکل مکانی کر چکے ہیں جبکہ ایک ایٹمی پلانٹ کو بھی پانی کی فراہمی معطل ہے۔ محاذ جنگ کے قریب ہونے پر روسی افواج بھی پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئیں۔
مزید پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس، عدالت نے پولیس کو چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا
یوکرین اور اتحادیوں کی جانب سے ڈیم توڑنے کا الزام روس پر عائد کیا جارہا ہے جبکہ روس اس کی تردید کر رہا ہے۔ روس نے الزامات کو حقائق سے توجہ ہٹانے کی سازش قرار دیا ہے۔