سکولوں میں سہولیات کا فقدان، داخلوں کے اہداف مکمل نہ ہوسکے 

Jun 09, 2023 | 11:29:AM

(جنید ریاض) سکولوں میں سہولیات کے فقدان کے باعث داخلوں کے اہداف پورے نہ ہوسکے۔ داخلوں کے اہداف میں اضافہ 34 ہزار بچے سکول چھوڑ جانے کے باعث ہوا۔

داخلوں کے اہداف پورے کرنے میں لاہور 36 ویں نمبر، چکوال 35 ویں ، سیالکوٹ 34 ویں، ننکانہ 33 ویں نمبر پر، لیہ پہلے، حافظ آباد دوسرے جبکہ گوجرانوالہ تیسرے نمبر پر رہا ہے۔

لاہور کو اہداف پورا کرنے کیلئے 31 اکتوبر تک مزید 72 ہزار بچے داخل کرنا ہونگے۔ لیہ کو صرف داخلوں کا ہدف کرنا کیلئے اڑھائی ہزار مزید بچے داخل کرنا ہونگے۔

مزید پڑھیں: لاہور بار نے ہڑتال کا اعلان کر دیا

سکول ایجوکیشن نے تمام اتھارٹیز کو مقررہ ڈیڈ لائن تک اہداف پورا کرنے کا حکم دے دیا۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے اہداف پورا نہ ہونے پر اتھارٹیز سربراہان کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں