متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرکے متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزم نور محمد ، حماد احمد اور محمد اسد کوگرفتار کیا گیا، ملزموں کے قبضے سے 2 عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن، ایک عدد چھینی ہوئی 125 موٹر سائیکل اور موبائل فونزبھی برآمد کرلئے گئے،ملزموں نے کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹاؤن، سائیٹ ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن سے ڈکیتی کی 200 سے زائد وارداتوں کے دوران 18 عدد موٹر سائیکل، 15 لاکھ روپے نقدی اور 300 سے زائد موبائل فونز چھیننے کا انکشاف کیا ہے۔
ملزموں نے چھینے ہوئے موبائل فونز کے آئی ای ایم آئی نمبرز تبدیل کرنے کا بھی اعتراف کیا،ملزمان 19 مئی 2023 کو مدینہ کالونی بلدیہ ٹاؤن سے گلزار حسین نامی شہری کو گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد اُس سے ڈھائی لاکھ روپے نقدی اور 2 عدد موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے تھے۔
ملزموں کے خلاف تھانہ پیر آباد اور مدینہ کالونی میں ایف آئی آرز بھی درج ہیں،ملزموں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،گرفتارملزموں کو بمعہ اسلحہ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد:غیرت کے نام پر 2 افراد قتل