وفاقی بجٹ 2023-24 میں ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے پر جرمانہ لگانے کی تجویز

Jun 09, 2023 | 12:57:PM

(وقاص عظیم) وفاقی بجٹ 2023-24 میں ٹیکس ریٹرن نہ کرنے یا تاخیر سے فائل کرنے پر جرمانہ لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سیکشن 165 کے تحت ود ہولڈنگ اسٹیٹمنٹ فائل نہ کرنے پر بھی 2 ہزار روپے جرمانے کی تجویز دی گئی جبکہ ٹیکس ڈیفالٹ کرنے پر یومیہ 2 سو روپے اضافی جرمانے کی تجویز زیر غور ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 14 ہزار 500 ارب روپے کا قومی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ 25 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ مالی سال 2023-24 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں