کراچی کی ساحلی پٹی پر طوفان کا خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عادیہ ناز) چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق سمندری طوفان آہستہ آہستہ کراچی کی جانب آرہا ہے۔ طوفان 5 سے 6 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔
بیپر جوائے ایک شدید سمندری طوفان ہے جس کے کمزور پڑنے کا امکان نظر نہیں آرہا ہے۔ طوفان نے 12 گھنٹوں میں شمال مشرق کی جانب سفر طے کیا ہے۔ اگر اس کا رخ اسی جانب رہا تو اس کے پیش نظر کراچی میں تیز بارشیں بھی ہوسکتی ہیں۔
View this post on Instagram
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان بیپر جوائے کا رخ تبدیل ہو کر پاکستان کی جانب ہوگیا ہے۔ طوفان شمال مغرب کے بجائے اب شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اگر طوفان کا رخ اسی جانب رہا تو پاکستان کی ساحلی پٹی کے لئے خطرہ ہے۔
طوفان 1120 کلومیٹر دور کراچی کے شمال مشرق میں موجود ہے۔ طوفان کے مرکز میں 130 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے جھونکے چل رہے ہیں۔
طغیانی کے باعث لہریں 25 سے 28 فٹ تک بلند ہونے کا امکان ہے۔ عموما سطح سمندر میں لہریں 4 سے 5 فٹ بلند ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں: استحکام پاکستان پارٹی: جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے معاملات طے پاگئے
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ اگلے دو سے تین دنوں میں طوفان کی حیثیت واضح ہوجائے گی۔ اگر اس کا رخ کراچی کی جانب رہا تو اس کے اثرات بھی ہوسکتے ہیں۔ تیز اور بلند لہریں بھی ساحل کا رخ کرسکتی ہیں جبکہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اس بار سمندری طوفان کا نام بنگلہ دیش نے تجویز کیا ہے۔