2022 مہنگائی کے اعتبار سے نہایت مشکل سال رہا

Jun 09, 2023 | 13:01:PM

(24نیوز)2022 شہریوں کیلئے مہنگائی کے اعتبار سے نہایت مشکل سال رہا ،سال 2022 میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا،بنیادی ضروریات زندگی آٹا ،گندم ،چاول ،گھی ، آئل ، چینی کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گیئں۔

اعدادوشمار کے مطابق آٹا کی قیمتیں ایک سال میں دوگنا ہوگیئں، 20 کلو کا تھیلا 2300 سے بڑھ گیا،چاول 400 روپے فی کلوگرام کی سطح عبور کر گئے،چینی 90 سے بڑھ کر 135 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،دال چنا جون2022 میں 110 سے 220 روپے کلو کی ہوگئی،دال مونگ 110 روپے سے مہنگی ہوکر 229 روپے کلو تک جا پہنچی،اسی طرح دال ماش 245 روپے سے بڑھ کر 430 روپے کلو ہوگئی،سفید چنے 125 روپے سے مہنگے ہوکر 315 روپے کلو کی سطح پر پہنچ گئے،کالے چنے 110 روپے سے مہنگے کرکے 320روپے کلو کردیئے گئے ،بیسن 125 روپے سے بڑھ کر 241 روپے کلو ،چاو ل 150 روپے کلو سے مہنگے کرکے 300 روپے کلو کردیئے گئے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں:  ہڑتال کا اعلان

مزیدخبریں