کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 76 اور تجارتی خسارے میں 40.4 فیصد کمی ہوئی، مریم اورنگزیب

Jun 09, 2023 | 13:10:PM

(اویس کیانی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارے میں غیر معمولی کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں 76 فیصد اور تجارتی خسارے میں 40.4 فیصد کمی معاشی اقدامات کی درستگی ظاہر کرتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 5 ای فریم ورک پاکستان میں معاشی ترقی کا گیم چینجر ثابت ہوگا، ایکسپورٹس، ای پاکستان، انوائرمنٹ، انرجی اور ایکویٹی ٹرن اراؤنڈ پاکستان کے ستون ہیں، اس فریم ورک کے ذریعے برآمدات میں اضافے کیلئے نئے کاروبار اور روزگار کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: 14 ہزار 500 ارب روپے کا قومی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

ان کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت کے فروغ اور آبادی پر کنٹرول سے پاکستان کی ترقی کی راہ ہموار ہوگی، سستی اور بلا تعطل توانائی کی فراہمی سے معیشت و کاروبار میں نئی تیزی آئے گی، آبی ذخائر اور غذائی تحفظ کے ذریعے ماحول کو بہتر بنایا جائے گا، ای پاکستان کے ذریعے نوجوانوں کیلئے ترقی کے نئے مواقع اور انہیں بااختیار بنائیں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جی ڈی پی کے لحاظ سے فسکل خسارے کا 4.9 فیصد سے کم ہوکر 4.6 فیصد پر آنا بڑی کامیابی ہے، یہ حکومت کی درست معاشی پالیسی کا مثبت نتیجہ ہے، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں 76 فیصد اور تجارتی خسارے میں 40.4 فیصد کمی درست معاشی پالیسی کی علامت ہے۔

مزیدخبریں