(24نیوز) ایام حج میں حسب روایت غلاف کعبہ کو تین میٹر اوپر اٹھا دیا جاتا ہے،یہ عمل آج نماز عشاء کے بعدکیا جائے گا۔
حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہر سال موسم حج کے موقع پر روایت کے مطابق غلاف کعبہ کو تین میٹر اوپر اٹھایا جائے گااور چاروں اطراف سفید کپڑے سے ڈھانپ دیا جائے گا۔ اس روح پرور تقریب میں غلاف کعبہ بنانے والی کسوہ فیکٹری کے ماہرین شرکت کریں گے۔
غلاف کعبہ کو دوران حجاج کے بار بار چھونے اور اسے پھٹنے سے بچانے کے لئے اوپر کر دیا جاتا ہے۔ ایام حج کے بعد غلاف کعبہ کو سابقہ پوزیشن پر بحال کر دیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے یہ رسم ادا نہیں ہوسکی تھی۔